کندھ کوٹ ، غیرت کے نام پرشوہر نے فائرنگ کر کے بیوی سمیت دو افراد کو قتل کر دیا ، فرار

پیر 29 اپریل 2019 13:56

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2019ء) ضلع کشمور کے شہر کندھ کوٹ میں غیرت کے نام پرشوہر نے فائرنگ کر کے بیوی سمیت دو افراد کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ گائوں ولایت جکھرانی میں پیش آیا جہاں شوہر نے غیرت کے نام پر فائرنگ کی،مذکورہ شخص نے فائرنگ کر کے بیوی سمیت دو افراد کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق دونوں مقتولین کی لاشوں کو تعلقہ اسپتال کشمور منتقل کر دیا ہے ،ملزم کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں