سندھ میں صحافیوں پر تشدد ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی کال پر احتجاجی مظاھرہ

بدھ 7 جولائی 2021 23:59

سندھ میں صحافیوں پر تشدد ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی کال پر احتجاجی مظاھرہ
کندھکوٹ (حضور بخش منگی-اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جولائی۔2021ء) کندھکوٹ تھرکول میں کوریج کرنے کے دوران پولیس کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کرنے والے عمل کیخلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی کال پر کندھکوٹ یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاھرہ کیا گیا تفصیلات کے مطابق : تھرکول کی کوریج کرنے دوراں مقامی صحافیوں پر تشدد کیخلاف کندھ کوٹ یونین آف جرنلسٹ کے ضلعی صدر دلیپ کمار ٹھاکر، پریس کلب کے صدر علی حسن ملک، یونین جنرل سیکریٹری راجا گوپی چند، بقا محمد بھنگوار، غلام رسول میرانی، غفار منگی، احمد علی مغل، عبدالخالق چاچڑ، سندر ڈاوانی، محمد بخش شیخ، جئرام سچدیو، وقار احمد اعوان، سنتوش اگروال کی قیادت میں بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھہ کر ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر احتجاجی مظاھرہ کیا گیا اس موقع پر صحافیوں پر تشدد والے عمل کیخلاف سخت نعریبازی کرتے ہوئے کہا کہ تھرکول میں دودو بھیل والے واقعے کے دھرنے کی کوریج کرنے کے دوران صحافتی فرض ادا کرنے والے صحافیوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کر کے بے رحمانہ تشدد کیا جو پولیس کا انتہائی گرا ہوا عمل ہے صحافیوں کو حق سچ لکہنے سے روکنا اور ہراساں کرنے کی کوشش ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھہ حکومت واقعہ کا نوٹیس لیکر تشدد کرنے والے اہلکاروں کیخلاف کاروائی کر کے صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے،

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں