سماج سدھارک سندھی تحریک کشمور سے کراچی کافلہ قوم پرست پیدل نکل پڑے

کندھ کوٹ میں پہنچے تو عظیم و شان استقبال کیا گیا

جمعرات 8 جولائی 2021 22:44

کندھ کوٹ (حضور بخش منگی-اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جولائی۔2021ء) سندھ دھرتی پر بحریا ٹاؤن انتظامیہ خلاف قوم پرست رہنما صنعان قریشی ، سرکش سندھی ، کامریڈ عباس باجکانی کی سربراہی میں کشمور سے کراچی کیلئے پیدل مارچ شروع کیا گیا کندھ کوٹ پہنچے تو عوام نے عظیم و شان استعقبال کیا - تفصیلات کے مطابق بحریا ٹاؤن انتظامیہ کیخلاف قوم پرست جسقم رہنما صنعان خان قریشی ، سرکش سندھی ، ستار چانڈیو ، غلام عباس باجکانی ، قابل بھیو سمیت درجنوں کارکنان پیدل مارچ کشمور سے کراچی نکل پڑا ، قافلہ کندھ کوٹ پہنچا تو بائے پاس الفقیر ریسٹورنٹ کے مقام پر قافلے کا استعقبال کیا گیا پھول نچھاور کئے گئے ، قافلے کیلئے خصوصی کھانے پینے کا اہتمام کیا گیا ، قوم پرست رہنما نے بحریا ٹاؤن کے خاتمے کیلئے پیدل احتجاج کرتے کرتے کراچی دھرنا دیں گے تحریک کے رہنما صنعان خان قریشی نے کہا کہ دھرنے کو کامیاب کرنے کیلئے مشکلات کا سامنہ کرنا ہمارا فرض ہے، سندھ دھرتی پر قبضہ مافیہ کا خاتمہ کیا جائے گا ، کافلہ پریس کلب پہنچا وہاں پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ، نایاب سرکش سندھی سمیت و دیگر نے بھی کہا کہ غریب لوگوں کی جھوپڑیاں ختم کرکے بحریہ ٹاؤن قائم کیا گیا ہے جس کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں ، سندھیوں کے ساتھ زیادتی ہر گز برداشت نہیں کریں گے ، انہوں نے کہا کہ جسقم چئرمین صنعان خان قریشی نے بحریہ سانحہ میں دھشت گردی کے مقدمات درج کرنے کی شدید لفظوں میں مذمت کرتے ہیں ، کافلہ پریس سے پید کراچی کی جانب روانہ ہوگیا

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں