پاکستان نیشنل مینارٹیزالائنس کے مرکزی چیئرمین فقیرگوکل داس کی قیادت میں سانول مندر سے گھنٹہ گھرتک عمرکوٹ میں بھائیوں کے دہرے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 26 اگست 2014 19:19

کشمور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2014ء) پاکستان نیشنل مینارٹیزالائنس کے مرکزی چیئرمین فقیرگوکل داس کی قیادت میں سانول مندر سے گھنٹہ گھرتک عمرکوٹ میں بھائیوں کے دہرے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین کا کہنا تھا کے اقلیتی برادری کے قتل کیئے گئے دو بھائیوں کے قاتلوں کو پولیس گرفتارکرنے میں ناکام رہی ہے انہوں نے کہاکے ملزمان کو گرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائے ورنہ احتجاجی تحریک پرتشدد بھی ہوسکتی ہے مظاہرین نعرے بازی کرتے ہوئے پرامن طور منتشر ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں