ڈپٹی کمشنرنے خانیوال کی تزئین وآرائش کا آغازکر دیا

جمعہ 28 جون 2019 22:19

کبیروالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2019ء) ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے خانیوال کی تزئین وآرائش کا آغازکر دیا انہوں نے ٹی فیکٹری یونی لیور پاکستان لمیٹیڈخانیول کے تعاون سے خانیوال کے شرقی داخلی راستے سٹی گیٹ کے سنگم پاکستان چوک اور کھوکھر آباد پر تعمیر ہونے والے دو خوبصورت پارکوں کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر منیجر ٹی فیکٹری یونی لیور پاکستان دانش مختیار، سیکورٹی منیجر کرنل (ر) اطہر قریشی، پراجیکٹ منیجر اطہر غفار بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یونی لیور پاکستان کی طرف سے مختلف اطراف سے آنیوالی سڑکوں کے دو مرکزی چوکوں میں خوبصورت پارکوں کی تعمیر قابل تقلید عمل ہے جس سے نہ صرف خانیوال کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے بلکہ دوسرے شہروں سے خا نیوال آنیوالے اور یہاں سے گذرنے والے مسافروں کیلئے دلفریب منظر پیش کرنے کے ساتھ ساتھ خانیوال شہر کے بارے میں دلکش اور خوبصورت شہر ہونے کا گمان پیدا کر نے کا سامان مہیا کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں