سکھر، جامشورو میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم کے دوران ہوائی فائرنگ، خوف وہراس پھیل گیا

جمعرات 1 فروری 2024 17:53

سکھر /کشمور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2024ء) سکھر اور کشمور میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم کے دوران الیکشن کمیشن کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سکھر میں پیپلزپارٹی امیدوار کی انتخابی مہم کے دوران جدید ہتھیاروں سے ہوائی فائرنگ کی گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

سکھر کے کچے کے علاقے میں پیپلزپارٹی امیدوار ناصر حسین شاہ اور نعمان شیخ کی آمد کی خوشی میں جدید اسلحہ سے فائرنگ کی گئی، راکٹ لانچر سمیت بھاری ہتھیاروں کی نمائش بھی کی گئی۔دوسری جانب کشمور کے حلقہ این اے 191 پر پیپلزپارٹی امیدوار علی جان مزاری کی انتخابی مہم کے دوران شدید ہوائی فائرنگ کرکے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔پیپلزپارٹی امیدوار علی جان مزاری کی کچے کے علاقے گھیل پور میں انتخابی مہم کے دوران اسلحے کی نمائش کرتے ہوئے شدید ہوائی فائرنگ کی گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ پر پابندی ہے۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں