خیرپور کے تھانہ پیرجوگوٹھ میں پولیس نے مقابلے کے بعد 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا

منگل 26 دسمبر 2017 19:20

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2017ء) خیرپور کے تھانہ پیرجوگوٹھ میں پولیس نے مقابلے کے بعد 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق پیرجوگوٹھ کے نواحی علاقے ولیوشیخ کے قریب پیرجوگوٹھ پولیس نے مقابلے کے بعد گڑھی یاسین کے رہائشی عجب گل عرف ضمیر شیخ ۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ کے رہائشی علی حسن ولد فیض محمداور پیرجوگوٹھ کے رہائشی نواز نامی ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پسٹل ۔ایک ڈبل بیرل بندق اور ایک عدد چھنی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ایس ایس پی خیرپور شبیر احمد سھٹار کے پی آر او کے مطابق گرفتار ملزمان نے گزشتہ دو ماہ میں ضلع خیرپور کو اپنی کاروائیوں کا نشانہ بنایا ہوا تھا اور انھوں نے 50 سے زائد واردتوں میں مطلوب تھے ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں