وزیر اعظم میاں نواز شریف نے آزاد کشمیر کے لیے تاریخی ترقیاتی پیکج کا اعلان کر کے آزاد خطہ کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے‘ سالانہ ترقیاتی بجٹ میں اضافہ سے آزاد کشمیر خوشحالی کے ٹریک پر چڑھ جائے گا

مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما راجہ ریاض بھٹی کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 5 جنوری 2017 12:35

کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جنوری2017ء) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما راجہ ریاض بھٹی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے آزاد کشمیر کے لیے تاریخی ترقیاتی پیکج کا اعلان کر کے آزاد خطہ کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں اضافہ سے آزاد کشمیر خوشحالی کے ٹریک پر چڑھ جائے گا مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے وزیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں حکمرانی کا حق ادا کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما راجہ ریاض بھٹی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ حکومت نے میرٹ کی بحالی کے لیے اقدامات شروع کر دیئے ہیں مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کا پہلا قدم پبلک سروس کمیشن کا قیام قابل ستائش ہے صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے راجہ ریاض بھٹی نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ میں بھی تقرری کا نظام پی ایس سی کی طرز پر کر دیا ہے جس سے سفارشی کلچر کا خاتمہ ہو گیا ہے آزاد کشمیر میں اچھی شہرت رکھنے والے بیورو کریٹس اور آفیسران کو تعینات کیا جا رہا ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور آئینی مسائل کے حل میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی اور جماعت کا وزیر اعظم کو مکمل اعتماد حاصل ہے راجہ محمد ریاض بھٹی نے کہا کہ نواز شریف آزاد کشمیر کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے اقدامات بنا رہے ہیں نواز شریف کی اہلیان کشمیر سے والہانہ محبت ہے نواز شریف کے تعمیر و ترقی ویژن کے ثمرات پہنچنا شروع ہو گئے ہیں آزاد ریاست کے با شعور عوام نے قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز سے متاثر ہو کر مسلم لیگ(ن) کو بھاری عوامی منیڈیٹ دیا آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر نے آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کی وزارت اعظمیٰ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد آزاد ریاست کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے حوالہ سے عملی اقدامات کر رہے ہیں انشاء اللہ موجودہ دور سنہری دور ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں