خیرپور ،ْباراتیوں کی وین نہر میں جا گری، دوافراد جاں بحق، 10 زخمی

ڈرائیور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وین پوری رفتار سے چلا رہا تھا ،ْپولیس

اتوار 9 دسمبر 2018 14:30

خیر پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) خیرپور کے قریب باراتیوں سے بھری وین نہر میں گر گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد شدید زخمی اور دو جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ وین ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی شاہراہ پر ٹھری میر واہ کے قریب باراتیوں کی وین نہرمیں جا گری، 12 افراد شدید زخمی ہوئے ،ْ 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈرائیور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وین پوری رفتار سے چلا رہا تھا جس کے باعث نہر کے پل پر کنٹرول کھو بیٹھا اور وین پانی میں جا گری۔حادثے کے بعد مقامی افراد نے پولیس اور ریسکیو کو اطلاع دی جنہوں نے زخمیوں کو باہر نکالا۔ زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں