خیرپور ،سونو گوپانگ گوٹھ صحت صفائی ستھرائی نکاسی فراہمی آب سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے محروم

جمعہ 22 مارچ 2019 18:47

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) خیرپور کا نواحی گائوںسونو گوپانگ گوٹھ صحت صفائی ستھرائی نکاسی فراہمی آب سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے محروم۔سیاسی نمائندوں نے بھی عوام سے منہ پھیرلیا۔پیپلز پارٹی کے ووٹروں کی دوہائی،بلاول بھٹو نوٹس لیں۔عوامی بنیادی مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں ،دیہاتیوں کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق گائوں سونو گوپانگ کے رہائشیوںحسین گوپانگ۔شہباز ڈنو جتوئی،عبدالرزاق گوپانگ۔مٹھ گوپانگ،فیاض خان۔بانھوگوپانگ۔آصف گوپانگ و دیگر نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے میڈیا کو بتایاکہ کہ ان کا گائوں پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے اور سابق صوبائی وزیر منظور وسان۔رکن سندھ اسمبلی منور وسان۔پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی کا حلقہ انتخاب ہے اس کے باوجود ان کے گائوں میں ڈرینج۔

(جاری ہے)

پینے کے پانی۔ٹوٹی پھوٹی گلیاں۔بچیوں کے لئے گرلز ہائی اسکول۔بیماروں کے لئے صحت مرکزسمیت دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی ،سابق صوبائی وزیر منظور وسان۔سابق رکن قومی اسمبلی موجودہ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نواب خان وسان نے یہاں آکر عوام سے بارہاوعدے کئے کہ ان کو درپیش مسائل سے نجات دلائی جائے گی گرلز پرائمری و ہائی اسکول اور بوائز ہائی اسکول کو چاردیواری،زبوں حال عمارت کی ازسر نو تذئین و آرائش فرنیچر کی کمی کو پورا کیا جائے گا ان کے وعدے وعدے ہی رہ گئے ہیں انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،کو چیئرمین آصف علی زرداری۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت دیگر ارباب اختیار سے گائوں سونو گوپانگ گوٹھ کی حالت زار بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں