پیپلز پارٹی کے قائدین پر ہمیشہ من گھڑت مقدمات بنتے رہتے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، رہنما پیپلز پارٹی اسد شیخ

اتوار 29 ستمبر 2019 19:35

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اسد شیخ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے قائدین پر ہمیشہ من گھڑت مقدمات بنتے رہتے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں ہے جبکہ ہماری قیادت نے ان تمام تر قوتوں کو واضع پیغام دیدیا ہے کہ ہمیں نام نہاد اور یکطرفہ احتساب سے نہیں ڈرا سکتے،کیونکہ ہماری قیادت نے مشرف کا احتساب اور انتقامی کارروائیاں دیکھی ہے جبکہ سابق صدر آصف زرداری نے پہلے ہی 11 سال جیل میں گزارے ہیں اس کے ساتھ ساتھ کئی اور بھی کیسزز بنائے گئے تھے جن میں باعزت بری ہوئے اور اس بار پھر باعزت بری ہی ہوں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کے سونامی نے بائیس کروڑو پاکستانیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے تبدیلی کے نعرے لگانے والوں نے غریب اور متوسط طبقات کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا،پاکستان کے عوام مہنگائی، بے روزگاری اور حکمرانوں کی نا اہلیوں کا بوجھ برداشت کرنے کو تیار نہیں پاکستان پیپلز پارٹی قوم کو م نا اہل حکمرانوں سے نجات دلانے کے لیے میدان میں آچکی ہے ، پیپلز پارٹی کی جدوجہد سلیکٹڈ وزیر اعظم کی مکمل رخصتی اور ملک میں حقیقی جمہوری نظام قائم کرنے تک جاری رہے گی۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں