خیرپور میں گرمی کا زور ٹوٹ نہ سکا،بجلی کی لوڈشیڈنگ اورگرمی سے ستائے لوگ پریشان

جمعہ 29 مئی 2020 18:46

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) خیرپور میں گرمی کا زور ٹوٹ نہ سکا،بجلی کی لوڈشیڈنگ اورگرمی سے ستائے لوگ پریشان،گھروں میں بزرگ خواتین اور بچے بلبلا اٹھے،کاروباری مرکز،بازاریں اورسڑکیں ویران ہوگئں،شہریوں نے نہروں اور واٹر پارک کا رکھ کرلیا،واٹر پارکوں کا رخ کرلیا،شہریوں کے مطابق نہروں ،واٹر پارکوں پرمیں کروناوائرس سے بچائو،ایس او پیر پر عمل در آمد نہ ہونے کی وجہ سے گرمی کے ستائے واٹر پارکوں اور نہروں پر جاکر نہانے والیشہری کرونا وائرس کا شکار ہونے کا خدشہ ہے،گرمی میں اضافہ کے سبب ہیٹ اسٹروک اور گیسٹرو کا شکار افراد سرکاری ونجی ہسپتالوں کلینکوں میں زیر علاج ہیں متعدد طبی امداد کے بعد گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں ہسپتال ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں تین درجن سے زائد افراد گیسٹرو اور ہیٹ اسٹروک میں مبتلا ہوئے تھے جنہیں طبی امداد کے بعد ان کے گھروں کو روانہ کردیا گیا اسی طرح نجی ہسپتالوں کلینکوں میں بھی تین درجن سے زائد افراد کو گیسٹرو سے بچائو کی طبی امداد دی گئی ہے،

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں