خطرناک ملزم پولیس کو ماموں بنا کر فرار،کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم کو کچھ عرصہ قبل کراچی سے گرفتار کیا گیاتھا

بدھ 14 فروری 2024 16:32

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2024ء) خطرناک ملزم پولیس کو ماموں بناکرفرارہوگیا،کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم کو کچھ عرصہ قبل کراچی سے گرفتار کیا گیاتھا۔خیرپور میں پیشی سے واپسی کے دوران خطرناک ملزم پولیس کو ماموں بنا کرفرارہوگیا ، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم کوکچھ عرصہ قبل کراچی سے گرفتار کیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

ملزم محمدحنیف عرف بلوبادشاہ کیخلاف دہشت گردی کی5مقدمات درج تھے ، ملزم کیخلاف3 مقدمات کراچی سی ٹی ڈی، 2 ملیرکوٹ اور ایک سکھرمیں درج ہیں۔ملزم کوایک کیس میں پیشی کیلیے خیرپور منتقل کیا گیا تھا، پیشی سے واپسی پرپولیس ٹیم ملزم کی ساتھ سپرہائی وے پرکھاناکھانے رکی تھی، کھانے کے دوران ملزم واش روم کا کہہ کر پولیس کو بے وقوف بنا کر فرارہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق غفلت اورلاپرواہی برتنے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں