خانیوال ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس ملتان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے کیمپ قائم کر دیا گیا

منگل 30 اگست 2022 16:48

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2022ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس ملتان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے کیمپ قائم کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تمام سٹوڈنٹس ٹیوٹرز اور یونیورسٹی سے وابستہ مخیرحضرات امدادی سامان ریجنل کیمپس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملتان میں جمع کرا سکتے ہیں جو کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل سروسز نیٹ ورک کے ذریعے سیلاب زدگان تک پہنچایا جائے گا اس سلسلے میں آپ سب سے مدد کی اپیل کی جاتی ہے۔ کیمپ میں ادویات، کپڑے اور خشک راشن جمع کروائے جا سکتے ہیں ۔یہ بات ملتان کیمپس کے ریجنل ڈائریکٹرقیصر عباس کاظمی نے کہی۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں