پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن،سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کا69واں یوم پیدائش 21جون منگل کو منایا گیا

منگل 21 جون 2022 19:02

پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن،سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کا69واں یوم پیدائش 21جون منگل کو منایا گیا
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن،سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کا69واں یوم پیدائش 21جون منگل کو منایا گیا۔ملک بھرمیں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سالگرہ تقریبات منعقد کی گئیں۔ پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو 21جون 1953ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔

انہوں نے 15برس کی عمر میںاو لیول کیا۔جون1973ء میں انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں گریجویشن کی1976ء میں انہوں نے سیاست،فلسفہ اور معاشیات میں گریجویشن کی ۔محترمہ بے نظیر بھٹوجون1977ء میں وطن واپس آئیں۔دس اپریل1986ء کو لاکھوں افراد نے محترمہ بے نظیر بھٹو کا لاہور ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔محترمہ بے نظیر بھٹو کی شادی18دسمبر1987ء کو کراچی میں آصف علی زرداری کے ساتھ ہوئی۔

(جاری ہے)

سال1988 ء کے انتخابات میںقومی اسمبلی کی 207نشستوں میں سی94پر کامیابی حاصل کرکے ایم کیو ایم اور فاٹا کے ارکان کے ساتھ مل کر 2دسمبر1988ء کو اپنی حکومت قائم کی۔محترمہ بے نظیر بھٹو35برس کی عمر میںایک اسلامی مملکت کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں۔6اگست1990ء کو اس وقت کے صدر غلام اسحاق خان نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی حکومت کو بدطرف کر دیا ۔اکتوبر 1993ء میں86نشستیں حاصل کرکے محترمہ بے نظیر بھٹو ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم منتخب ہوئیں۔

نومبر1996ء میں صدر فاروق احمد لغاری نے کرپشن کے الزامات عائد کرتے ہوئے محترمہ بے نظیر بھٹو کی حکومت کو بدطرف کر دیا۔محترمہ بے نظیر بھٹونی1996ء میںبیرون ملک جا کر جلا وطنی اختیار کر لی وہ ساڑھے آٹھ سال کی جلا وطنی کے بعد 18اکتوبر کو وطن واپس آئیں کراچی میں ان کے استقبالی جلوس میں خود کش بم دھماکے ہوئے جس میں150کے قریب کارکن جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔محترمہ بے نظیر بھٹو سیاسی سفر کے دوران27دسمبر2007ء کو لیاقت باغ میں شہید کر دی گئیں۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں