ڈپٹی کمشنر کا انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

جمعرات 18 اپریل 2024 18:04

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔مختلف علاقوں میں لارواتلفی کیلئے فیلڈ میں موجود ٹیموں کو چیک کیا۔وسیم حامد سندھو نجی کالج بھی گئے اور طالبات کو انسداد ڈینگی بارے لیکچر دیااور انسدادی مہم کی کامیابی کیلئے سکولوں میں زیرو پیریڈ شروع کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نسل نو کی شمولیت کے بغیر کوئ مہم کامیاب نہیں ہوسکتی۔انسداد ڈینگی مہم کا مقصد موذی مچھر کا مکمل خاتمہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت اور لائینز ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں فیلڈ سرگرمیاں بڑھائیں۔مشترکہ جدوجہد سے ڈینگی کیخلاف مہم جیتی جاسکتی ہے۔اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر فضل الرحمن بلال، افسرن صحت اور ڈینگی فوکل پرسن ڈاکٹر ہشام خالد ہمراہ تھے ۔\378

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں