پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا سے بچائو کا عالمی دن 25اپریل کو منایا جائے گا

جمعرات 18 اپریل 2024 20:35

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا سے بچائو کا عالمی دن 25اپریل کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد عوام میں ملیریا سے بچائو کے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔ملیریا سے بچائو کے عالمی دن کے حوالے سے ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،واک،مذاکرے اور مختلف پروگرام ترتیب دیے جائیں گے جس سے خطاب کے دوران ماہرین صحت ملیریا سے بچائو کی اس کی علامات اور تدارک کے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اخبارات میں ملیریا کے پھیلائو اور اس کے تدارک کے متعلق مضامین شائع جبکہ مختلف ٹی وی چینلز پر اس سے آ ا ٓگاہی کے متعلق خصوصی پروگرام بھی نشر کیے جائیں گے۔ جنوبی پنجاب جیسے پسماندہ علاقوں جہاں صحت و صفائی کا فقدان ہے اور اسی وجہ سے یہاں پر ملیریا کی بیماری کا تناسب دوسرے علاقوں سے زیادہ ہے ایسے علاقوں میںاس مرض سے بچائو کے متعلق خصوصی آگاہی مہم شروع کی جائے گی اس کے علاوہ پوسٹرز ،بینرز اور ہینڈ بل کے ذریعے بھی ملیریا سے بچائو کے متعلق ہدایات دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں