خانپور مہر،جرگے کا پریمی جوڑے کو کاروکاری قرار دے کر قتل کرنے کا حکم

پیر 24 جولائی 2017 13:58

خانپورمہر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) خانپورمہرمیں بااثر وڈیروں نے جرگے کے ذریعے پریمی جوڑے کو کارو کاری قرار دے کر قتل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خانپورمہرمیں بااثر وڈیروں خیر محمد کلادی اور صاحب شیخ نے پریمی جوڑے فاطمہ شیخ اور ارشاد چاچڑ کو کاروکاری قرار دیدیا ہے، وڈیروں کی جانب سے پریمی جوڑے پر دس لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر جوڑے کو قبیلے کے سامنے قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

نام نہاد جرگے کے ہاتھوں سزا پانے والے نوجوان ارشاد چاچڑ اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ پسند کی شادی کرنے پر میری زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں،مقامی پولیس ان افراد کے ساتھ ملی ہوئی ہے، ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ مقامی پولیس نے وڈیرے کی ایما پر میرے والد کو اغوا کے بعد غائب کرلیا ہے، تاحال ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے،حکام بالا فوری طور پر میرے والد کے اغوا کا بھی نوٹس لیں اور پولیس سے باز پرس کریں۔

متعلقہ عنوان :

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں