خاران،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت یوریا کھاد سے متعلق اجلاس منعقد

جمعہ 11 مارچ 2022 15:50

خاران۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2022ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خدارحیم میروانی  کی زیر صدارت یوریا کھاد سے متعلق  اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایس پی آصف علیم، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت منیر احمد حلیمی، سوئل فرٹیلیٹی آفیسر عزیز محمد، زراعت آفیسر تاج محمد، رسالدار لائن آفیسر حاجی شوکت علی شادیزئی، حاجی خدا نظر ملنگزئی، ملک منظور آحمد نوشیروانی  سمیت یوریا ڈیلرز  موجود تھے۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت منیر احمد حلیمی نے  ضلع خاران میں زمینداروں کو درکار یوریا کھاد کے متعلق بریفنگ دی۔اجلاس میں یوریا کھاد کی قلت کے خاتمے پر باہمی مشاورت اور تجاویز لی گئیں۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خدارحیم میروانی  نے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خاران میں زمینداروں کے فصلوں کو نقصانات سے بچانے کے لیے یوریا کھاد کی قلت کے خاتمے کے لیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ خاران میں یوریا کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کی کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے اسی طرح یوریا کھاد کی سمگلنگ کو ناکام بنانے کے لیے ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر لیویز، پولیس اور ایف سی چیک پوسٹوں کو الرٹ کردیا گیا ہے ،اگر کوئی بھی یوریا کھاد کی سمگلنگ کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں