گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے،ڈپٹی کمشنر کھاریاں

جمعرات 21 مارچ 2024 14:30

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گراں فروشی کے مرتکب 32 افراد پر 95 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1218 مقامات پر انسپکشن کی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ بازاروں، مرکزی شاہراہوں، سرکاری زمینوں کو واگزار کروانے کے لیے آپریشن جاری ہے، بازاروں، راستوں سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا جارہا ہے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کسی فرد کو گراں فروشی اور ذخیر اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی، ضلع انتظامیہ کینطرف سے مقرر کردہ نرخوں پر اشیائ خوردونوش کی فروخت یقینی بنائی جارہی ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس کی مانیٹرنگ کررہے ہیں، تاجر برادری تجاوزات کے خاتمے کے لیے ضلع انتظامیہ کا ساتھ دے اور رضاکارانہ طور پر اپنا سامان شٹر کے اندر رکھیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور سامان ضبط کرلیا جائے گا ۔

کھاریاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں