خوشاب ‘ خاتون نے شوہر، بچوں سمیت5 افراد کو قتل کردیا

بدھ 11 جولائی 2018 11:55

خوشاب ‘ خاتون نے شوہر، بچوں سمیت5 افراد کو قتل کردیا
خوشاب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء) پنجاب کے شہر خوشاب میں ایک خاتون نے اپنے شوہر اور 4 بچوں سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا۔مقامی پولیس نے کہا ہے کہ واقعہ خوشاب کے علاقے جوہرآباد میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

جہاں خاتون نے اپنے شوہر، 2 بیٹوں اور 2 بیٹیوں کو قتل کیا اور ملزمہ نے واردات کے بعد خود ہی تھانہ سٹی میں پیش ہوکر گرفتاری دیدی۔ دوسری جانب مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، تاہم شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اور تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں