خوشاب، ڈپٹی کمشنر کا کورونا کے خلاف کام کرنے والے ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف کو خراج تحسین پیش

جمعہ 12 جون 2020 21:20

خوشاب، جوھرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبین کی طرف سے ضلع خوشاب کے ان تمام ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈک سٹاف اور درجہ چہارم ملازمین، جو کووڈ 19 کیلئے فرنٹ لائن پر کام کر رہے ہیں،کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کیک اور پھولوں کے گلدستے بھجوائے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سید واجد علی شاہ سی ای او ہیلتھ خوشاب نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب بمقام جوہرآباد میں فوکل پرسن ڈاکٹر شاہین خان میئو اور ڈاکٹر بلال شاہد کو ڈپٹی کمشنر خوشاب کی جانب سے کیک اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر راوٴْ گلزار یوسف، ڈاکٹر محمد سیلم اور ڈپٹی ڈی ایچ او خوشاب ڈاکٹر طاہر حیات ملک موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خوشاب مسرت جبین کے اس اقدام پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں