محرم الحرام ،خوشاب کی8دیوبندی،2شیعہ اورایک بریلوی عالم دین سمیت11شعلہ بیان مقررین کی زبان بندی کے احکامات جاری

پیر 9 اگست 2021 15:54

خوشاب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2021ء) محرم الحرام کے دوران کسی بھی ممکنہ اشتعال انگیزی کے تدارک کیلئے ضلع خوشاب کی8دیوبندی،2شیعہ اورایک بریلوی عالم دین سمیت11شعلہ بیان مقررین کی زبان بندی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ،زبان بندی کی زد میں آنیوالوں میں دیوبندی مقررین میں مولانا غلام یحییٰ فخری، قاری غلام فرید،مولا بخش،مولانا شمس الحق، بشیر احمد عکاشہ ،مولانا سعید احمد،سکندر حیات،ظفر اقبال بوڑانہ،شیعہ مقررین امجد حسین پدھراڑ، مولانا ذکی الحسنین اور بریلوی مقررامیر سلطان چشتی شامل ہیں۔

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں