ڈکیتی کے ملزم کو رشوت لے کر چھوڑنے پر پورا تھانہ معطل

ہفتہ 14 اکتوبر 2023 19:15

خوشاب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2023ء) خوشاب میں ڈکیتی کے ملزم کو رشوت لے کر چھوڑنے پر تھانہ نوشہرہ کے پورے عملے کو معطل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ نوشہرہ کا مکمل عملہ معطل کردیا گیا ہے جس میں ایس ایچ او، تفتیشی افسر، محرر اور دیگر اہلکار شامل ہیں۔پولیس نے بتایا کہ تھانے کے عملے پر ڈکیتی کے ملزم کو رشوت لیکر چھوڑنے کا الزام ہے جس پر تمام اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کو رشوت لیکر چھوڑنے پر ایک شخص نے ڈی پی او کو اہلکاروں کیخلاف درخواست دی تھی جس پر ڈی پی او نے تحقیقات کی اور عملے کو معطل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں