خوشاب، سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے خاتون پولیو ورکرزخمی

بندوق اتفاقیہ طور چلنے سے گولی لگی جس سے پولیو ورکر خاتون زخمی ہوئی،سکیورٹی گارڈ

پیر 2 اکتوبر 2023 15:38

خوشاب، سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے خاتون پولیو ورکرزخمی
خوشاب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2023ء) خوشاب میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے خاتون پولیو ورکرز خمی ہوگئی۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ خوشاب کے علاقے بوتالہ میں پیش آیا جہاں گولی چلنے سے خاتون زخمی ہوئی جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ،گولی چلانے والے سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سکیورٹی گارڈکے مطابق بندوق اتفاقیہ طور چلنے سے گولی لگی جس سے پولیو ورکر خاتون زخمی ہوئی۔ دوسری جانب ڈی پی او کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں