اسد عمر سمیت دیگر وزراء کی سبکدوشی کپتان کی ناکامی کا ثبوت ہے اور بہت جلد ملک میں بڑی تبدیلی آ سکتی ہے، نواب ثناء اللہ خان زہری

وفاقی اور صوبائی حکومتیں جام ہو چکی ہیں ،عمران کی ٹیم ایک ہی جھٹکے میں زمین بوس ہو گئی ،سابق وزیر اعلیٰ بلوچستا ن و چیف آف جھالاوان

ہفتہ 20 اپریل 2019 22:10

اسد عمر سمیت دیگر وزراء کی سبکدوشی کپتان کی ناکامی کا ثبوت ہے اور بہت جلد ملک میں بڑی تبدیلی آ سکتی ہے، نواب ثناء اللہ خان زہری
خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستا ن و چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں جام ہو چکی ہیں ،عمران کی ٹیم ایک ہی جھٹکے میں زمین بوس ہو گئی ،لسبیلہ کا حال دیکھ کر جام کی ترقیاتی وژن کی حقیقت خود سامنے آتی ہے ،ترقی پسند اور تعلیم دوست نواب ہوں اس لئے اپنے دور میں ترقیاتی کام کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کی قیام کو بھی ممکن بنایا ،طلباء میں دس ہزار لیب ٹاپ تقسیم کئے ،صوبائی حکومت میر ے دور کے ترقیاتی اسکیمات کے فنڈز روک رکھا ہے، ہم نے مثالی پی ایس ڈی پی بنایا تھا ،اگر موجودہ حکومت میر ی بنائی گئی منصوبوں پر عملدر آمد کرتی بھی تو ان کو عوام کے سامنے سبکی کا سامنا نہیں کرنا پڑتی ،ملک میں مہنگائی نے عوام کی کمر تھوڑ دی ہے،عوامی مسائل اجاگر کرنے میں خضدار پریس کلب کا اہم کردار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی ترقیاتی فنڈز (ایک کروڑ روپے کی لاگت ) سے قائم خضدار پریس کلب کی نئی بلڈنگ کے افتتاح کے دوران کیا قبل ازیں خضدار پریس کلب کے صدر عبداللہ شاہوانی نے اپنے خطاب میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب کی نئی بلڈنگ اور ہال کی بہت ضرورت محسوس کی جا رہی تھی جنہیں نواب ثناء اللہ خان زہری نے اپنے دور وزارت اعلیٰ میں پورا کر دیا اس موقع پر نواب ثناء اللہ خان زہری نے پریس کلب کے صحافیوں کے لئے لیپ ٹاپ کا بھی اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماء میر محمد اقبال زہری ،عید محمد ایڈوکیٹ ،میر سعیداحمد زہری ، میر فدا احمد قلندرانی ، میر محمد اکبر جتک ، میر طریل جتک ، میر عبدالوہاب زہری ،خان جان سمیت دیگر موجود تھے ۔سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے اپنے خطاب میں کہا کہ خضدار پریس کلب ایک تاریخی پریس کلب ہے اس پریس کلب سے وابستہ صحافیوں سے ہماری بڑی توقعات وابستہ ہے ماضی میں بھی اس پریس کلب کا کردار مثالی رہا ہے امید ہے آئند ہ بھی یہ ادارے اپنی غیر جانبداری کو اسی طرح برقرار رکھے گی مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے نواب ثناء اللہ خان زہری کا کہنا تھا کہ اسد عمر سمیت دیگر وزراء کی سبکدوشی کپتان کی ناکامی کا ثبوت ہے اور بہت جلد ملک میں بڑی تبدیلی آ سکتی ہے، انتخابات کے وقت تحریک انصاف نے جن نعروں کا اظہار کیا تھا اب حکومت خود اپنی نعروں کی نفی کر رہی ہے ملک میں مہنگائی نے عوام کی کمر تھوڑ دی ہے بے روزگاری اپنی انتہاء کو پہنچ چکی ہے ڈالر 145 تک جا پہنچی ہے اور مزید اوپر اڑان بھر رہی ہے صوبائی حکومت کو جام نے جام کر دی ہے جبکہ وفاقی حکومت عمران خان کی پالیسوں کی وجہ سے جام ہو گئی ہے لسبیلہ میں پسماندگی کا حال دیکھ کر بہتر انداز لگایا جا سکتا ہے کہ جام کی ترقیاتی ویژن کی حقیقت کیا ہے ایک شخص اپنے ضلع کو نہیں سنبھال سکتا وہ ایک صوبے کو کیسے سنبھال سکے گا حالیہ بارشوں میں لسبیلہ متاثر ہوا مسلم لیگی کے صوبائی صدر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ سمیت این جی او ز وغیرہ وہاں گئے لوگوں کی مدد کی مگر وزیر اعلیٰ وہاں جانا مناسب نہیں سمجھا نواب ثناء اللہ خان زہری کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ایک ترقی پسند اور تعلیم دوست نواب ہوں اسی لئے میں نے صوبے میں اربوں روپے کی ترقیاتی کام کروانے کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کے قیام کو بھی ممکن بنایا یونیورسٹیاں بن گئیں اور بہت جلد ان تعلیمی اداروں سے ہماری نئی نسل مستفید ہو سکے گی اور جب تعلیمی انقلاب کے نتائج سامنے آ گئے تو دنیا کی کوئی طاقت ہماری خوشحالی نہیں روک سکے گی اس کے علاوہ میں نے بحیثیت وزیر اعلیٰ بلوچستان بلوچستان کے طلباء میں دس ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کئے تھا کہ ہمارے نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکیں موجودہ حکومت کا کوئی ترقیاتی وژن نہیں حکومت ہماری دور کے مکمل ہونے والے ترقیاتی اسکیمات کا افتتاح کرتی نظر آتی ہے ان کی اپنی کارکردگی صفر ہے انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کو چائیے تھا کہ وہ عوام کے لئے ترقیاتی کام کریں مگر افسوس ہم نے جو ترقیاتی اسکیمات عوام کو دئیے تھے جن میں سے کچھ زیر تکمیل تھے ان کے فنڈز روکا گیا ہے حکومت کو چائیے کہ عوام کے حق کو عوام سے چھیننے کی غلطی نہ کریں

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں