عوام کے مسائل کم کرنے کی کوشش کی ،چاہتے ہیں وڈھ میں لوگ بدحالی غربت بھوک و افلاس اور مایوسیوں سے باہر نکلیں،میر شفیق الرحمان مینگل

پیر 8 اپریل 2024 21:04

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) مدرسہ تفہیم القرآن خضدار میں جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمان مینگل اور جماعت اسلامی خضدار کے امیر مولانا محمد اسلم گزگی کی مشترکہ پریس کانفرنس پی بی 20 وڈھ سے جماعت اسلامی کے امیدوار میر شفیق الرحمان مینگل کے حق میں دستبردارمیرشفیق الرحمان مینگل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام ترقی خوشحالی اور فلاح وبہبود کی خاطر ہمیں ووٹ کریگی وڈھ کی پسماندگی غربت بھوک و افلاس سے نجات جمہوری سیاسی انقلاب میں مضمر ہے وڈھ ترقی چاہتا اور اس کا عملی اظہار 21 اپریل کو ضمنی الیکشن میں سامنے آئیگا۔

پریس کانفرنس سے جماعت اسلامی خضدار کے امیر مولانا محمد اسلم گزگی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا آبائی علاقہ وڈھ ہے لیکن آج تک وڈھ کا واسطہ خوشحالی اور فلاح وبہبود سے نہیں پڑا۔

(جاری ہے)

ہم نے اپنی بساط کے مطابق چیئرٹی اداروں کے تعاون سے وڈھ کے عوام کے مسائل کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ چاہتے ہیں کہ وڈھ میں لوگ بدحالی غربت بھوک و افلاس اور مایوسیوں سے باہر نکلیں۔ پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی کے عہدیدار مولانا عبیداللہ ساسولی علی اکبر زہری انجینئر وسیم زہری مولانا عبدالباسط شاہوانی مولانا عبدالباسط مینگل عبیداللہ محمد حسنی جھالاوان عوامی پینل کے میرمحمد اقبال مینگل حاجی اقبال رئیسانی میر فدااحمد قلندرانی بھی موجود تھے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں