ڑ*خضدار،حکمران جماعت نے ضمنی الیکشن میں بی این پی کی حمایت کا اعلان کردیا

ق* پی بی 20 وڈھ سے پیپلزپارٹی کا امیدوار بی این پی کے امیدوار کے حق میں دستبردار

اتوار 14 اپریل 2024 21:45

پ خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) حکمران جماعت نے ضمنی الیکشن میں بی این پی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ پی بی 20 وڈھ سے پیپلزپارٹی کا امیدوار بی این پی کے امیدوار کے حق میں دستبردار۔ اتوار کے روز پیپلزپارٹی اور بی این پی کے ضلعی و مرکزی رہنماؤں نے میر عبدالرحمن زہری کی رہائشگاہ پر ایک نشست میں ضمنی الیکشن میں اتحاد کا اعلان کردیا گیا۔

اس موقع پر پریس ریلیز جاری کیا گیا۔ جس میں پیپلزپارٹی ضلع خضدار کے صدر میر عبدالرحمان زہری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پی بی 20 وڈھ سے اپنے امیدوار ثناء اللہ مینگل کو بی این پی کے امیدوار میر جہانزیب مینگل کے حق میں دستبردار کرانے کا اعلان کرتی ہے۔ اور ہماری جماعت بی این پی کو ووٹ کریگی۔ بی این پی کے میر عبدالقدوس کرد کا کہنا تھا کہ ہم سردار اختر مینگل اور پارٹی دوستوں کی جانب سے پیپلزپارٹی کے مشکور ہیں کہ انہوں اس موقع پر انہوں نے ہمدردی کا اعلان کردیا ہے ہماری کوشش ہے کہ قبائلی معاملات کو ایک جانب رکھ کر یکجاہوکر آگے بڑھیں اور ان کمیوں کو کم کرنے اور دور کرنا ہے۔

(جاری ہے)

جھالاوان بہت سارے مسائل کے شکار ہیں ہم سیاست میں ایک دوسرے کے قریب ہوکر ایسے فیصلے کرلیں کہ ہم اس ریجن میں پیار و محبت کو فروغ دیں۔پیپلزپارٹی کے امیدوار ایڈوکیٹ ثناء اللہ مینگل پی بی 20 وڈھ سے بی این پی کے جہانزیب مینگل پی پی پی خضدار کے صدر میر عبدالر حمان زہری ثناء اللہ ایڈوکیٹ عید محمد ایڈوکیٹ اسماعیل زہری عبدالحمید غلامانی بی این پی کے میر عبدالرئوف مینگل میر عبدالقدوس کرد ارباب نواز مینگل لعل جان بلوچ بی این پی کے سفر خان مینگل عالم فراز عبدالحمید کرد پی پی پی کے ضلعی انفارمیشن نصراللہ شاہوانی پی پی قلات ڈویژن کے نائب صدر میر زاہد احمد زہری رئیس محمد ایوب نوتانی عید محمد ایڈوکیٹ ہدایت اللہ زہری انجنییر فورم بلوچستان کے صدر علی احمد موسیانی میر عبدالحمید غلامانی عبدالحی زہری عطاء اللہ موسیانی مقبول احمد جام نور احمد جام حاجی عبیداللہ قمبرانی فیصل خدرانی عبدالوہاب خدرانی غلام محمد جام محمد انور مینگل ودیگر پی پی رہنماء موجود تھے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں