پاک فوج وضلعی انتظامیہ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے خضدار سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر

لسبیلہ زلمی نے کے ایس ایل 2022کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

منگل 21 جون 2022 00:14

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2022ء) پاک فوج وضلعی انتظامیہ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے خضدار سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر لسبیلہ زلمی نے کے ایس ایل 2022کا ٹائٹل اپنے نام کرلیافائنل کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار سراج کریم بلوچ تھے جبکہ اعزازی مہمانوں میں اسسٹنٹ کمشنر خضدار جہاں زیب نور شاہوانی کمانڈنٹ ایل ٹی سی ریٹائرڈکرنل محمد انور صدر انجمن تاجران خضدار حافظ حمیداللہ مینگل میڈیکل سپرنٹنڈ گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار ڈاکٹر سعید احمد بلوچ اقلیتی راہنماء سیٹھ جواری لعل تھے اس موقع پر ایس ڈی او کیسکو عنایت اللہ میروانی بی این پی عوامی خضدار کے صدر ڈاکٹر محمدعمران میروانی زراعت آفیسر عبدالحمید بلوچ ایس ڈی او ایریگیشن محمد امین نوتانی حاجی غلام مصطفی گزگی عبدالسلام بزنجو ٹورنامنٹ سیکرٹری نصیر احمد بزنجوسینیئر کرکٹرز کیپٹن محمد حیات محمد عارف شکیل احمد عبدالحمید مینگل کرکٹ کوچ محمد طاہر و دیگر موجود تھے کے ایس ایل کرکٹ ٹورنامنٹ 2022کا فائنل و دلچسپ میچ جناح اسپورٹس اسٹیڈیم خضدارمیں لسبیلہ زلمی و پشین لائنز کے مابین کھیلا گیا پشین لائنز کے کپتان عمران خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا پشین لائنز پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اورز میں 7وکٹ کے نقصان پر 123رنز بنانے میں کامیاب ہواجواب میں کھیلتے ہوئے لسبیلہ زلمی نے 4وکٹ کے نقصان پر 18اوورز میں مقررہ حدف حاصل کرکے فائنل اپنے نام کرلیا قبل ازیں دونوں کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں سے مہمان خاص کا تعارف کرایا گیاا ختتامی تقریب میں مقبول عقیل جھالاوان کمینٹری جبکہ پی سی بی کے کوالیفائید ایمپائرز محمد یحی اور عبدالواحدایمپائرنگ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے لسبیلہ زلمی کے شعیب احمد 34رنز2وکٹ حاصل کرکے مین آف دی میچ قرار پائے کے ایس ایل کے بیسٹ فیلڈ ر پشین لائنز کے محمد الیاس بیسٹ بالر خضدارکے محمد علی ڈی جے بیسٹ بیٹسمین پشین زلمی کے کپتان عمران خان نے اعزاز اپنے نام کرانے میں کامیاب ہوئے کے ایس ایل ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیف آرگنائزر نصیر احمد بزنجو نے کہا کہ کے ایس ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد ہمارے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں تھا جس میں بلوچستان بھر کے کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا مہمان ٹیموں کوقیام و طعام و ٹرانسپورٹ فراہم کرکے کھلاڑیوں کو بہتر مواقع فراہم کرکے جھالاوان کی مہمان نوازی کو ہمیشہ کی طرح برقرار رکھا ونر ٹیم کو ٹرافی ایک لاکھ کیش اسپورٹس سامان جبکہ رنر ٹیم کو ٹرافی پچاس ہزار کیش اسپورٹس سامان فراہم کی گئی اس کامیاب کے ایس ایل کا سہرا کمشنر قلات ڈویژن داؤد خان خلجی ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی و ٹورنامنٹ کمیٹی کو جاتا ہے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار سراج کریم نے کھلاڑیوں و شائقین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی کسی بھی ملک وقوم کے سفیر ہوتے ہیں ان کو صحت مندانہ ماحول فراہم کرنے کے لئے تعلیم و تربیت اور صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کرکے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو تراشا جاسکتاہے کھیلوں کے زریعے کھلاڑیوں میں عمدہ اوصاف پیدا ہوتے ہیں کھیلوں کو فروغ دیکر کھلاڑیوں کی صلاحیتیں ابھاری جا سکتی ہیں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں اور شائقین سے خطاب میں کہا کہ دور حاضر میں نوجوانوں کو تفریحی مواقع فراہم کرکے ان کے ذہنوں کو مثبت راہ کی جانب گامزن کیا جاسکتا ہے ڈپٹی کمشنر خضدار کی جانب سے اگست میں قلات ڈویژن کی سطح پر اسپورٹس فیسٹیول کا اعلان کیا اور کھلاڑیوں و مہمانوں میں شیلڈ ونقد پرائز تقسیم کئے

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں