باب خیبر کے مقام پر ملک میں مہنگائی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی خیبر کے طرف سے احتجاجی کیمپ کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 13 اکتوبر 2021 16:49

باب خیبر کے مقام پر ملک میں مہنگائی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی خیبر کے طرف سے احتجاجی کیمپ کا انعقاد
ضلع خیبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2021ء،نمائندہ خصوصی،جواد شینواری) ضلعی صدر شاہ حسین شینواری نائب صدر شیرین آفریدی جنرل سیکریٹری صدیق چیراغ آفریدی، افریدی جائنٹ سیکرٹری حبیب اللہ جنرل سیکرٹری فاروق حسن لنڈیکوتل کے صدر ولی خان
جماعتِ اسلامی جمروف  کے امیر حاجی محمد امین۔

(جاری ہے)

علمائے اسلام کے خان محمد آفریدی، جنرل سیکرٹری جمرود کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ تبدیلی کے دعویداروں نے ملک میں مہنگائی مسلط کی ہے،خودکشیاں معمول بن گئی ہے ،مہنگائی کے وجہ سے عوام اپنے بچوں کو  فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں حکومت کے پاس عوام کو ریلیف کے لیے واضح پالیسی نہیں ہے پشتون دہشت گرد نہیں ہے بلکہ اسٹیبلشمنٹ نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پشتونوں پر دہشت گردی مسلط کی ہے،کیری لوگر بل کے پیسوں کا احتساب کیا جائے، پشتونوں کے نام پر ملنے والے امدادی ڈالروں سے یورپ میں جزیرے خریدے گئے اور دہشت گردی کو ہمارے نام سے جوڑ دیا گیا،جس نے ہمارے اوپر ان احمق حکمرانوں کو مسلط کیا ہے آج وہ خود بھی حیران ہے،تم سیاسی جماعتوں کو مہنگائی اور کرپشن کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہیے۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں