ایڈیشنل دپٹی کمشنر ضلع خیبرکے شلوبر قومی کونسل کے ساتھ کامیاب مذاکرات

عنقریب شلوبر باڑہ میں تباہ شدہ گھروں کا سروے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ، بیسے بابا بند کرش پلانٹ کے بارے میں مذاکرات کا اگلا مرحلہ آئندہ ہفتے ہوگا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 10 جنوری 2020 17:57

ایڈیشنل دپٹی کمشنر ضلع خیبرکے شلوبر قومی کونسل کے ساتھ کامیاب مذاکرات
تحصیل باڑہ، خیبر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2020ء، نمائندہ خصوصی، حُسین آفریدی) ایڈیشنل دپٹی کمشنر ضلع خیبر کے شلوبر قومی کونسل کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہو گئے ہیں۔ عنقریب شلوبر باڑہ میں تباہ شدہ گھروں کا سروے دوبارہ شروع کرنے کا کہہ دیا جبکہ بیسے بابا بند کرش پلانٹ کے بارے میں مذاکرات کا اگلا مرحلہ آئندہ ہفتے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق شلوبر قومی کونسل کے مشران کے نمائندہ وفد نے خیبر ہاوٴس پشاور میں کونسل کے چئیرمین عبدالغنی آفریدی کی سربراہی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر جمشید خان کے ساتھ ملاقات کی۔

وفد میں حاجی مجیب الرحمن آفریدی، اصغر خان آفریدی، ثاقب آفریدی، ابراہیم آفریدی، لعل نبی، پرنسپل گل ولی آفریدی، زاھد اللہ اور دیگر شامل تھے۔ مشران نے اے ڈی سی خیبر سے تباہ شدہ مکانات کا سروے دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قوم شلوبر باڑہ میں تباہ شدہ مکانات کا سروے دوبارہ شروع کیا جائے۔

(جاری ہے)

کیونکہ اب بھی تقریبا 75 فیصد گھر سروے سے محروم ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ قوم شلوبر کے بند کرش پلانٹ مشینوں کو دوبارہ چالو کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اے ڈی سی خیبر جمشید خان نے سروے کے متعلق کہا کہ جیسے ہی قوم کمر خیل کا سروے ختم ہوجائے یا کوئی دوسرا سروے ٹیم دستیاب ہوا، تو قوم شلوبر میں دوبارہ سروے شروع کیا جائے گا۔ دوسری جانب کرش پلانٹ مشینوں کو چالو کرنے کیلئے آئندہ ہفتے سکیورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں مذاکرات ہوں گے۔

یاد رہے کہ 29 دسمبر 2019 کو قومی مرکز قمبر آباد میں شلوبر قومی کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ "شلوبر گرینڈ قومی غونڈہ" میں متفقہ قرارداد میں آئندہ پیر کے روز 13 جنوری کو احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے شلوبر قومی کونسل کے ساتھ مذاکرات شروع کیے۔ کامیاب مذاکرات کے بعد شلوبر قومی کونسل نے 13 جنوری کو ہونے والا احتجاجی مظاہرہ ملتوی کر دیا۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں