کوہاٹ، دن دیہاڑے راہزنی کی بڑی واردات میں راہزن لاکھوں روپے اور موبائل فون لے اڑے

اتوار 19 اگست 2018 21:00

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) کوہاٹ پولیس تھانہ لاچی کی حدود میں دن دیہاڑے راہزنی کی بڑی واردات میں راہزن لاکھوں روپے اور موبائل فون لے اڑے۔لاچی میں ورشنڈ پلوسی اڈہ کے قریب چھ نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسافر گاڑی میں بیٹھے افراد سے 13لاکھ31ہزار روپے نقد اور چھ موبائل فون اسلحہ کی نوک پر چھین کر لے گئے۔پولیس نے صرف اطلاعی رپورٹ درج کی ہے ملزمان تاحال آزاد ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لاچی سے مختلف گاڑیوں میں لوگ کرک جا رہے تھے کہ لاچی کی حدود ورشنڈ پلوسی اڈہ کے قریب پہنچے تو چھ نامعلوم موٹر سائیکل سوراوں نے اسلحہ کی نوک پر گاڑیوں میں موجود افراد سے مجموعی طور پر 13لاکھ 31ہزار روپے اور چھ موبائل فون چھینکر فرار ہو گئے واقع کی اطلاع ملتے ہین ایس ایچ او عظمت خان موقع پر پہنچ گئے عزیز الرحمان ولد اول شاہ سکنہ پلوسی بانڈہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا تاحال ملزم گرفتار نہ ہو سکے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں