کوہاٹ پولیس نے جعلسازوں کے خلاف بھرپورکاروائی کرتے ہوئے جعلی شہد کی بھاری کھیپ پکڑ کر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا

بدھ 26 دسمبر 2018 16:13

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2018ء) کوہاٹ پولیس نے جعلسازوں کے خلاف بھرپورکاروائی کرتے ہوئے جعلی شہد کی بھاری کھیپ پکڑ کر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا اور تقریباًدو من جعلی شہد اور دیگر کیمیائی مواداور سامان برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پولیس تھانہ سٹی کے ایس ایچ او آیت اللہ نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے پرانے لاری اڈے میں واقع ایک مقامی ہوٹل پر چھاپہ مارا جہاں جعلسازی میں ملوث ایک ملزم تاج گل سکنہ قبائلی ضلع اورکزئی کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے جعلی شہد اور تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیائی مواد کی بھاری کھیپ بھی برآمدکرلی۔پولیس کے مطابق پکڑے جانے والا جعلی شہد تقریباً دو من وزنی ہے جو مبینہ طورپر ملزم تاج گل تیارکرنے کے بعد خوبصورت پیکنگ میں ڈال کرکے فروحت کرتا تھا۔پولیس تھانہ سٹی نے ملزم کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں