خیبر پختونخوا میں مزید 9ہزار 3 سو اساتذہ بھرتی کئے جارہے ہیں جن کیلئے اشتہارات جاری کردیئے گئے ہیں،صوبائی مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش

پیر 20 مئی 2019 23:40

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) صوبائی مشیر تعلیم خیبر پختونخوا ضیاء اللہ بنگش نے کہا ہے کہ صوبے میں مزید 9ہزار 3 سو اساتذہ بھرتی کئے جارہے ہیں جن کی بھرتی کے لئے اشتہارات جاری کردیئے گئے ہیں۔ان اساتذہ کے ٹیسٹ این ٹی ایس اور ایف ٹی ایس لے گی۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پشاور ریجن، ساؤتھ ریجن اور ضلع سوات کے اٴْمیدواروں کا ٹیسٹ ایف ٹی ایس منعقد کرے گا جبکہ ہزارہ ریجن اور مالاکنڈ ریجن کے اٴْمیدواروں کا ٹیسٹ این ٹی ایس منعقد کرے گا۔

تمام 9300 اساتذہ میرٹ پر بھرتی ہوں گے۔

(جاری ہے)

مشیر تعلیم نے کہا کہ اس سال 17000 اساتذہ میرٹ پر بھرتی کئے گئے اور اب مزید 9300 اساتذہ اس سال بھرتی کر رہے ہیں جبکہ قبائلی اضلاع میں 2500 اساتذہ کی بھرتی کا عمل جاری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے صوبے میں 57000 اساتذہ میرٹ پر این ٹی ایس کے زریعے بھرتی کئے جبکہ 9300 مزید اساتذہ کی بھرتی کا اشتہار جاری کر دیا گیاجس پر جلد تعیناتی کا عمل مکمل کریں گی. ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ سو روزہ پلان کے مطابق محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا پانچ سال میں 65000 اساتذہ بھرتی کرے گی۔ ہماری حکومت صوبے میں اساتذہ کی کمی کو پورا کر رہی ہے جبکہ ماضی کی حکومتوں نے تعلیمی شعبے پر توجہ نہیں دی۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں