کوہاٹ ،دہرے قتل کی واردات ، مشتعل مظاہرین کا احتجاجی مظاہرہ ،صورتحال کشیدہ ہوگئی ،مقامی انتظامیہ ،پولیس نے حالات پر قابو پالیا

منگل 15 ستمبر 2020 22:37

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) کوہاٹ شہرمیں دہرے قتل کی واردات کے بعدمشتعل مظاہرین کے احتجاجی مظاہرہ اورپتھراؤکے بعدشہر اور گردونواح میںصورتحال کشیدہ ہوگئی تاہم مقامی انتظامیہ اور پولیس نے جلد حالات پر قابو پالیا ۔

(جاری ہے)

سرکاری طورپربتایاگیاہے کہ منگل کے روزدہرے قتل کے واقعہ کے خلاف اہل تشیع مسلک سے تعلق رکھنے والے مظاہرین نے پشاورچوک میں مقتولین کی لاشیں رکھ کرروڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بندکرکے شدید احتجاج کیاجبکہ بعدازاںمشتعل ہوکر دکانوں پر پتھراؤکرنا شروع کردیاجس کے باعث بازار بند اور صورتحال کشیدہ ہوگئی ۔

شہر کے مقامی دکانداروںاور تاجر تنظیموںنے بھی طیش میں آکراحتجاجاً مرکزی بازار سمیت شہر کی تمام مارکیٹیں بند کردیں اور ٹی ایم اے چوک کے قریب سڑک پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔دوطرفہ احتجاجی مظاہروں کی اطلاع پاتے ہی ڈپٹی کمشنرکوہاٹ کیپٹن(ر)عبدالرحمان اورڈی پی او کوہاٹ جاوید اقبال پولیس وسیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کے ہمراہ فی الفور احتجاجی مظاہروں کے پاس پہنچ گئے اور کامیاب مذاکرات کے ذریعے دونوں فریقین کو احتجاج ختم کرنے پر آمادہ کرکے انہیںپرامن طور پر منتشر کردیا۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں