کوہاٹ، نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قبائلی رہنماء کوقتل کردیا

ہفتہ 24 فروری 2024 22:49

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2024ء) قبائلی ضلع اورکزئی کے ہیڈکوارٹر کلایا سے متصل فیروز خیل چوک میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قبائلی رہنما کوقتل کردیا۔واردات کے بعد حملہ آور فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

آمدہ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز قبائلی ضلع اورکزئی کے ہیڈکوارٹر کلایا سے متصل فیروز خیل چوک میں واقع اپنی مارکیٹ کے سامنے کھڑے مقامی قبائلی رہنما ملک شاہ محمد پر نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کی زدمیں آکر وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ واردات کے بعد نامعلوم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم پولیس نے پہنچ کر ملزموں کی تلاش شروع کردی۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں