کوہاٹ ،تحصیل لاچی میں خواجہ سراء کیساتھ بدفعلی کرنیوالے مبینہ ملزم گرفتار

رہزن گروہ کے سرغنہ کو لوٹی ہوئی سامان سمیت حراست میں لے لیاگیا

اتوار 25 فروری 2024 18:25

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2024ء) کوہاٹ پولیس نے تحصیل لاچی میں خواجہ سراء کے ساتھ بدفعلی کرنے والے مبینہ ملزم کوچھاپہ مارکر گرفتار کرلیا جبکہ دوسری کارروائی میں رہزن گروہ کے سرغنہ کو لوٹی ہوئی سامان سمیت حراست میں لے لیا۔ پولیس بیان کے مطابق پولیس سٹیشن لاچی کے ایس ایچ او جابر خان نے خواجہ سراء کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ ملزم محمد علیان سکنہ لاچی پایاں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

زیر حراست ملزم مبینہ طورپرخواجہ سراء کے ساتھ بدفعلی کا مرتکب ہوا تھا۔ادھرلاچی پولیس نے دوسری کارروائی میں ایک راہزن کو بھی حراست میں لے لیا۔ پکڑے گئے مبینہ رہزن شاہ فہد سکنہ گودی بانڈہ کے قبضے سے لوٹی ہوئی نقدی، موبائل فون سیٹ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔مبینہ رہزن نے شکردرہ روڈ پر کیڑوسام کے رہائشی وقار احمد کو اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا تھا۔گرفتار رہزن کے خلاف تھانہ لاچی میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں