ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر کوہستان نے ضلع بھرمیں کلین اینڈ گرین پاکستان شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

ہفتہ 8 اگست 2020 16:53

کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر کوہستان محمد سلیمان خان کی ہدایت پر ضلع بھرمیں کلین اینڈ گرین پاکستان شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔ڈی پی او لوئر کوہستان محمد سلیمان خان کا کہنا تھا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔اور درخت ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بھی بچاتے ہیں۔

(جاری ہے)

شجرکاری مہم کیدوران پولیس لائنز، پولیس تھانوں، پولیس چوکیوں، پولیس چیک پوسٹوں اورپولیس رہائش گاہوں پرکثیر تعدادمیں پودے لگائے جائیں گے۔

ڈی پی او کی ہدایات پر ضلع لوئر کوہستان کے مختلف تھانوں میںایس ایچ اوز نے پوادے لگائے۔اپنے پیغام میں ڈی پی او لوئر کوہستان محمد سلیمان خان نے ضلع لوئر کوہستان کی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اس شجرکاری مہم میں لوئر کوہستان پولیس کا بھرپور ساتھ دیں اوراپنیمحلوں میں کم از کم ایک پودا ضرور لگائیں اور اس کی حفاظت بھی کریں۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں