داسو، ’’شمالی پاکستان کی قومیتوں میں ثقافتی و نسلی تکثریت کے فروغ‘‘ پر جرگہ

پیر 14 اکتوبر 2019 19:25

کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) اپر کوہستان کے صدر مقام داسو اور مرکزی شہر کمیلہ کے ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں ادارہ برائے تعمیر و ترقی کے زیراہتمام ’’شمالی پاکستان کی قومیتوں میں ثقافتی و نسلی تکثریت کا فروغ‘‘ کے عنوان سے جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔ جرگہ میں ضلع کولئی پالس، ضلع لوئر کوہستان اور ضلع اپر کوہستان کے باسیوں نے بھرپور شرکت کی۔

جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ برائے تعلیم و ترقی کے فائونڈ زبیر توروالی نے کہا کہ ایسی کانفرنسوں سے علاقائی ثقافت اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، تینوں کوہستانوں کی نمائندگی سے اس بات کو تقویت ملی ہے کہ تمام لوگ اپنے علاقوں میں امن اور بھائی چارہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کانفرنس سے سیرحاصل گفتگو کی اور کہا کہ ادارہ برائے تعلیم و ترقی شمالی پاکستان کے باسیوں کو مشاورت، ان کی ثقافت اور امن و بھائی چارے کے کردار ادا کرنے میں مدد کرے گا۔

(جاری ہے)

جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آر سی لوئر کوہستان کے چیئرمین مولانا کریمداد نے کہا کہ علاقائی پائیدار امن و بھائی چارے کیلئے ضروری ہے کہ تینوں اضلاع کے مشران کو اس عمل میں شامل کیا جائے جس کیلئے وہ بذات خود کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی تو نہیں مگر خواتین کا نوکری کرنا یہاں جائز نہیں سمجھا جاتا۔ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے نوٹ سپیکر انجینئر جنید الرحمن نے کہا کہ ہم انا پرستی کو چھوڑ دیں تو مسائل جنم لینا بند ہو جائیں گے، تینوں اضلاع میں ساری صورتحال کا ذمہ دار یہاں پر لیڈر شپ کا نہ ہونا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں