ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر خالد خان نے لوگوں سے مسائل دریافت کر کے انہیں فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے

اتوار 13 دسمبر 2020 12:20

لوئر کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2020ء) : ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر خالد خان نے ٹیلی فونک کالز کے ذریعہ لوگوں سے مسائل دریافت کر کے ان کے حل کے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان خالد خان نے گذشتہ روز فون کالز کے ذریعہ مختلف علاقوں کے لوگوں کے مسائل دریافت کئے، ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ اور اسلحہ کے لائسنس سے متعلق مسائل پر ڈپٹی کمشنر نے لوگوں سے دریافت کیا جس پر انہیں بہت سے افراد نے اس متعلقہ مسائل سے آگاہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر خالد نے ان مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ چھوٹے موٹے مسائل میں عوام کو پریشان نہ کیا جائے اور ان کے کام ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ دورن کالز ڈپٹی کمشنر نے لوگوں سے مندرجہ بالا سروسز کی حصولی کے وقت مشکالات سے متعلق بھی دریافت کیا جس پر بعد ازاں انہوں نے متعلقہ حکام کو درپیش مسائل فوری حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں