ڈی پی او لوئر کوہستان کا تھانہ دوبیر کا دورہ، افسران کو سائلین کے ساتھ بہترین رویہ اپنانے کی ہدایت

پیر 28 جنوری 2019 14:03

کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2019ء) ڈی پی اولوئرکوہستان محمدسلیمان خان نے تھانہ دوبیر کے اچانک دورہ کے دوران ریکارڈو میس کامعائنہ کیا اورافسران کوسائلین کے ساتھ بہترین رویہ اپنانے کی ہدایت کی ۔اس موقع پرڈی پی اونے تھانہ دوبیر کا جملہ ریکارڈ چیک کیا اور میس شیڈول کا معائنہ کیا اور میس میں موجود اشیاء کی صفائی ستھرائی کا حکم دیا رہائشی بیرکس اور کمروں کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے مناسب ہدایات جاری کیں۔

ایس ایچ او تھانہ دوبیر،محرراور دیگر سٹاف کو سائلین کے ساتھ بہتر رویہ رکھنے اور جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھنے کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر تھانہ کے زیر تفیتش مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیا اور انچارج شعبہ تفتیش تھانہ دوبیر او آئی آئی خورشید خان کو مقدمات میں تمام ممکنہ کاروائیوں کے متعلق ہدایات جاری کرنے کے ساتھ مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور ان کی سزا اور جزا کے عمل تک کی پایہ تکمیل کے بارے میں شعبہ تفتیش کی روشنی میں ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او لوئر کوہستان محمد سلیمان خان نے تمام افسران اور جوانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہمارا اولین فرض ہے۔ اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں،عوام کے حقوق کا خصوصی خیال رکھا جائے اور ان کے ساتھ شفقت سے پیش آیا جائے۔ تھانہ میں آنے والے سائلین کو مناسب سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کی ہر طرح سے داد رسی کو ممکن بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں