ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کی ٹرانسپورٹ یونین کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس، ’’نو ماسک نو پٹرول‘‘ مہم کے حوالہ سے آگاہ کیا

جمعرات 21 مئی 2020 20:26

اپر کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2020ء) ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے ٹرانسپورٹ یونین کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، ’’نو ماسک نو پٹرول‘‘ مہم کے حوالہ سے ٹرانسپورٹ یونین کے نمائندوں کو آگاہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عارف جاوید کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز جہانزیب خان نے ٹرانسپورٹ یونین کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں پولیس کی طرف سے کورونا وائرس سے بچائو کیلئے ’’نو ماسک نو پیڑول مہم کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

میٹنگ کے دوران ٹرانسپورٹ یونین کو بتایا گیا کہ وہ تمام ڈرائیورز کو اس پر پابند کریں کہ وہ خود بھی ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں اور بغیر ماسک کے آنے والے کسی بھی مسافر کو گاڑی میں داخلہ کی اجازت نہ دیں جبکہ گاڑی کے سیٹ پر دو سے زائد افراد کے بیٹھنے پر پابندی ہو گی، تمام مسافر سوشل ڈسٹنس کو یقینی بنائیں گے۔ ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز نے کہا کہ کوئی بھی ڈرائیور اگر ان ہدایات پر عمل درآمد نہیں کرے گا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں