صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

پیر 21 جنوری 2019 21:00

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2019ء) صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پانچ سال سے کم عمر بچے کو قطرے پلا کرتین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ،تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری اس وقت اپنے حلقہ انتخاب کوہلو کے دورے پر ہیںانہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میںپانچ سال سے کم عمر بچے کو قطرے پلا کرتین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیاتین روزہ مہم میں پورے ضلع سی27062پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کوپولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلائے جائے گے،اس موقع صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے پورے ملک میں پولیو پر ایمرجنسی نافذ کر دی ہے عالمی ادارہ صحت کے اشتراک سے پولیو پرقابو پانے کیلئے ہنگامی اقدامات کررہے ہیںانہوں نے کہا کہ پورے صوبے میں صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیںماہر ڈاکٹروں،اسپیشلسٹ اور سرجن کی خالی آسامیوں پر کنٹریکٹ کی بنیاد پر تعیناتیاں کی جارہی ہیںصوبائی وزیر صحت نے کہا کی وزیراعظم عمران خان کی وژن اور وزیراعلی جام کمال خان کی سربراہی میں موجودہ صوبائی حکومت صوبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کو ہر سطح پر تحفظ دیں گے اغوا ہونے والے ڈاکٹرز کی بازیابی کیلئے ہر سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پرصوبائی وزیر کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کوہلو منور حسین ،میر خورشید مری،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شیر امان مری،ایم ایس دسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر صاحب ضان مری ، ڈسٹرکٹ نیو ٹریشن اافیسر سمیع زرکون اور رسالدار میجر شیر محمد مری تھے۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں