کوہلو کے علاقے ماوند میں متعداد لیویز اہلکار کئی عرصے سے جائے تعیناتی سے غیر حاضر،کئی اہلکاروں معطل

منگل 18 جولائی 2023 22:20

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2023ء) کوہلو کے تحصیل ماوند میں ڈیوٹی دینے والے سینکڑوں لیویز اہلکار اپنے جائے تعیناتی سے طویل عرصے سے غائب ہیں جس کی وجہ سے کوہلو میں کام کرنے والے لیویز اہلکاروں پر کئی سوالات نے جنم لیا ہے تفصیلات کے مطابق ضلع کوہلو کے تحصیل ماوند میں گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سلطان ناصر نے بنا بتائے اچانک مختلف لیویز چوکیوں کا دورہ کیا ہے دورے کے دوران تمام چوکیوں میں اکثروبیشتر لیویز اہلکار اپنے جائے تعیناتی سے غیر حاضر پائے گئیں جس کے بعد لیویز کی کارکردگی پر کئی سوالات نے جنم لیا ہے اسسٹنٹ کمشنر ماوند کے مطابق انہوں نے اچانک دورہ کیا ہے جس سے تحصیل کے متعداد لیویز اہلکار غائب اور چوکیاں خالی پائی گئی ہیں اور اہلکاروں کی بڑی تعداد ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے ہیں انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ان لیویز اہلکاروں کے بارے میں معلوم ہوا ہے اکثر وبیشتر طویل عرصے سے جائے تعیناتی سے غائب ہیں وہ کہاں ہیں کن سرگرمیوں میں ملوث ہیں بحثیںت اسسٹنٹ کمشنر مجھے کچھ معلوم نہیں ہے اور نہ ہی متعلقہ انچاجز نے مجھے بتایا ہے اس لئے ان اہلکاروں کو فوری معطل کرکے ان کے خلاف انکوائری رکھ دی ہے انہوں نے کہا کہ میری اولین ترجیح ہے کہ چند اہلکاروں کے شوپیس سے ہٹ کر کام کیا جائے اور تمام اہلکاروں کو حاضر کرکے ان سے ڈیوٹی لی جائیں ذرائع نے بتایا ہے کہ اکثر وبیشتر لیویز اہلکار اپنے انچارجز کو بھتہ دے کر گھروں میں بیٹھے ہوئے ہیں اور کسی آفیسر یا وی آئی پی کے دورے کے پلان پر سڑکوں میں نظر آکر پھر منظر عام سے غائب ہوجاتے ہیں ان علاقوں میں بڑھتے تخریب کاری کے واقعات کی ایک بڑی وجہ لیویز اہلکاروں کی غیر فعال کردار ہے جو بھتہ دے کر گھروں میں بیٹھ جاتے ہیں اکثروبیشتر اہلکاروں کی منظر عام سے کئی سالوں تک غائب ہونے سے عوام عدم تحفظ کے شکار ہیں اور دہشت گردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں جبکہ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ تحصیل ماوند اور کاہان کے سینکڑوں لیویز اہلکار اپنے ڈیوٹی اور جائے تعیناتیوں میں کئی عرصے سے غیر حاضر ہیں اور متعلقہ آفیسروں کو ماہانہ 15 سے 20 ہزار بھتہ دے کر گھروں میں بیٹھے ہوئے ہیں جس سے لیویز کی ان علاقوں میں کارکردگی غیر فعال ہے جبکہ کسی آفیسر یا وی آئی پی مومینٹ کی صورت میں لیویز اہلکار گھروں میں سے نکل کر سڑکوں اور چوکیوں پر کئی گھنٹوں تک نظر آتے ہیں وزیر داخلہ بلوچستان, ڈائریکٹر لیویز اور ڈپٹی کمشنر کوہلو لیویز فورس کے کئی عرصے تک جائے تعیناتی سے غیر حاضریوں کا نوٹس لیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں