بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کوہلو میں سرعام رقوم کی کٹوتی سے صارفین کے لاکھوں روپے کرپشن کی نذرہونے کاخدشہ

جمعرات 21 مارچ 2024 20:09

بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کوہلو میں سرعام رقوم کی کٹوتی سے صارفین کے لاکھوں روپے کرپشن کی نذرہونے کاخدشہ
کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) کوہلو میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رمضان میں صارفین کو حکومت کی جانب سے 12500روپے کی ادائیگی کا مرحلہ شروع ہوا ہے مگر بدقسمتی سے مرحلہ شروع ہوتے ہی کوہلو میں رٹیلرز کی من مانی شروع ہوگئی ہے جہاں رٹیلر ز اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ملی بھگت سے پروگرام کے اہل صارفین سے 500سے 1000روپے کٹوتی جاری ہے جس کے نتیجے میں کوہلو میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں لاکھوں روپے کرپشن کے نظر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے کوہلو سینٹر کے باہر موجود لوگوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع میں جیسے ہی اس پروگرام کا آغاز ہوا ہے رٹیلرز اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے آفیسران کی ملی بھگت سے خواتین کے ریلیف میں کٹوتی کی جارہی ہے جس میں جو خواتین پیسے نہیں دیتے ان کو کئی دنوں تک بیٹھے رکھتے ہیں اور جن خواتین کے پیسے یہ اپنے مختلف پی سی یوز میں وصول کرتے ہیںوہ ان خواتین کے شناختی کارڈ سینٹر کے اندر موجود اپنے متعلقہ بندوں کو بذریعہ واٹس ایپ بھیج کر ان کو سینٹر کے اند ر بلاتے ہیں اور بقایا پیسے دیئے جاتے ہیں جو خواتین اور مرد پیسے نہیں دے رہے ہیں ان کو کئی دنوں تک سینٹرکے باہر انتظار کرنا پڑتا ہے شہریوں نے بینظیر انکم سپورٹ کے صوبائی آفیسران ،ڈپٹی کمشنر کوہلو سمیت دیگر حکام سے فوری نوٹس لیکر ریٹیلرز اور مقامی آفیسران کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ غریب اور مستحق لوگوں کے رقوم میں کٹوتی کا سلسلہ بند ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں