[کوہلو میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز

اتوار 24 مارچ 2024 19:35

) کوہلو (آن لائن) کوہلو میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز محکمہ جنگلات و جنگلی حیات نے ضلع بھر کے مختلف سرکاری و پبلک مقامات پر شجر کاری مہم کے تحت پودے لگائے گئے ہیں مہم کے تحت ہزاروں پودے مفت عوام میں تقسیم تفصیلات کے مطابق کوہلو میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا محکمہ جنگلات و جنگلی حیات نے ضلع بھر کے مختلف سرکاری اور پبلک مقامات پر پودے لگائے ہیں شجرکاری مہم کے تحت ہزاروں پودے مفت عوام اور محکموں میں تقسیم کئے گئے ہیں جبکہ شجرکاری مہم کے تحت شہر کے مختلف مقامات پر مزید پودے لگائے جائیں گے محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے رینج فارسٹ آفیسر عبدالصمد نے شجرکاری مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوہلو عوام کو سرسبز و صاف تفریحی اور سیاحتی ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے دفاتر، گھر اور گلیوں میں جہاں خالی جگہ ملے وہاں پودا لگاکر قومی مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں کیونکہ پودے اور درخت شہروں کے قدرتی حسن میں اضافہ کے ساتھ ساتھ لوگوں کو صاف ماحول بھی مہیاکرتے ہیں شجر کاری مہم کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ترغیب دینا ہے شجر کاری مہم ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتی ہے لہذا عوام شجر کاری مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں ان کا مزید کہنا تھا کہ درخت ناصرف گلوبل وارمنگ میں کمی کا باعث بنتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ سیلاب کی تباہ کاریوں اور زمین کے کٹاؤ کو روکنے کا اہم ذریعہ ہیں ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ اس مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ پودے لگاکر اس کار خیر میں شامل ہوں کیونکہ شجر کاری ایک قومی ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری میں معاشرے کے تمام طبقات کو محکمہ جنگلات کا ہاتھ بٹانا ہوگا ہمیں اپنے اردگرد میں ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے چاہئیں اور درختوں کے فوائد اجاگر کرنے ہونگے ان کا مزید کہنا تھا کہ شجرکاری مہم میں درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور انسانیت کی خدمت کا بہترین ذریعہ ہے شجرکاری مہم کے بعد پودوں کی حفاظت اور دیکھ بھال کویقنی بنانا بھی معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے تمام سرکاری دفاتر،اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں زیادہ سے زیادہ درخت اور پودے لگاکر ان کی نگہداشت کا انتظام کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں