کوہلو میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں کرپٹ مافیا نے لوگوں کو مایوس کردی

بدھ 27 مارچ 2024 21:38

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) کوہلو میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں اندر بیٹھے کرپٹ مافیا شاہی بادشاہ بنے ہوئے ہیں لوگ دور دراز علاقوں سے آہ کے شام کو خالی ہاتھ لوٹ کر جاتے ہیں اور ایسے غریب مستحق خاندان اپنے گھر کا گزر بسر انہی پیسوں سے کر رہے ہیں ورنہ ان کو کوئی شوق نہیں کہ روزے کی حالت میں صبح سے شام تک بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں دھکے کھانے کا لوگ روزے کی حالت میں ذلیل وخوار ہورہے ہیں ایک تو یہ کرپٹ مافیا کام نہیں کرتے اندر بیٹھ کر اپنی باتیں اور موبائل پر مصروف ہیں جب کام کرتے ہیں تو ہر غریب سے 500 سے 1000 کا رشوت لے کے ان کا کام کرتے ہیں حالانکہ اوپر سے BISP کی طرف سے یہ order ہے کے 1 روپیہ بھی اگر کوئی کٹوتی کرے تو اس کی انکوائری کی جائے تو پھر کوہلو میں یہ کرپشن کیوں کافی بار میڈیا نے اور لوگوں نے سوشل میڈیا پر ان کرپٹ مافیا کے خلاف نیوز شائع کی ہیں لیکن انتظامیہ کی طرف سے کوئی کاروائی نہیں ہوئی پتہ نہیں کیوں کیا انتظامیہ بھی اس کرپشن کی آڑ میں ملوث ہی جو ایکشن نہیں کر رہا خدارا اب بھی انتظامیہ سے گزارش ہے کے ان کے اوپر کاروائی کی جائے ہمارا ڈپٹی کمشنر نقیب اللہ کاکڑ صاحب اور اسسٹینٹ کمشنر BISP کے ڈاریکٹر سے گزارش ہے کہ ان کے اوپر ایکشن کی جائے۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں