{پڑھا بلوچستان کے خواب کو محکمہ تعلیم کوہلو نے ہوا میں اڑا دیا

ٹ* کرپٹ عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لایا جائے، عوامی حلقے

ہفتہ 30 مارچ 2024 17:45

aکوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2024ء) میر سرفراز بگٹی کے لکھا پڑھا بلوچستان کے خواب کو محکمہ تعلیم کوہلو نے ہوا میں اڑا دیاتفصیلات کے مطابق بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے لکھا پڑھا بلوچستان کا خواب محکمہ تعلیم کوہستان مری ( کوہلو ) کے افسران نے ادھورا کر دیا محکمہ تعلیم کے تدریسی کتاب شہر کے کباڑ خانوں میں بکھنے لگے دوسرے جانب بچوں کو نہ تو کتابوں کے لیے بستے فراہم کئے گئے ہیں نہ لکھائی کے لیے پنسل اور نہ ہی کاپیاں اور نہ ہی وردیاں دی گئی ہیںباوثوق ذرائع کے مطابق سیکڑوں کی حساب سے اسکولز بند ہیں ان ٹیچرز نے اپنے لیے دس ہزار ماہانہ دے کر ایویز رکھ لے ہیں باقی تمام چیزوں کو چھوڑ کر جب کہ کوہلو کے سب بڑے تحصیل کاہان میں سیکڑوں کے حساب سے اسکولز موجود تو ہیں لیکن پورے تحصیل کے تین لاکھ آبادی کے لیے ایک سکول بھی فعال نہیں ہے دوسری جانب محکمہ تعلیم کے افسران چند ایک تصاویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دیتے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔

(جاری ہے)

عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سیکرٹری تعلیم کمشنر سبی ڈویڑن اور ڈپٹی کمشنر کوہلو سے پرزور اپیل کی کہ فوری طور پر نوٹس لے کر کرپٹ عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لایا جائے بصورت دیگر پورا نسل ان پڑھ پیدا ہو گا۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں