گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں دو ماہ میں 25 روپے کلو اضافہ غریب سر پکڑ کر بیٹھ گئے

اتوار 8 اپریل 2007 15:17

کوٹ ادو ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین08 اپریل 2007 ) پاکستان میں گزشتہ دوماہ کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ  زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے ذخائر بھی مہنگائی کو نہ روک سکے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دو ماہ کے دوران ضروری کھانے پینے کی اشیاء میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے مارکیٹ سروے کے مطابق گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں گزشتہ دو ماہ کے دوران 25 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے جو گزشتہ 20سالوں میں ایک ریکارڈ ہے اندازہ ہے کہ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں آئندہ چند روز تک مزید اضافہ متوقع ہے بجلی گیس کھاد سیمنٹ اور سریہ کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوٹ ادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں