ملک بھر میں مرغیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ‘ ہیچری والوں کی چاندی

بدھ 29 اگست 2007 15:40

کوٹ ادو(ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین29 اگست 2007)برائلر گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ‘ پاکستان کی تاریخ میں 60سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا- تفصیل کے مطابق ملک بھر میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں حیرت انگیز طور پر اضافہ ہو گیا ہے برائلر گوشت 150 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے پاکستان کی 60 سالہ تاریخ میں اتنا اضافہ ریکارڈ نہیں کیاگیا- اضافہ کی وجہ سندھ بلوچستان میں سیلاب بتائیجارہی ہے جس کے نتیجے میں وہاں پر موجود پولٹری فارم کی صنعت تباہ ہو گئی ہے ان دونوں صوبوں میں کئی ہزار پولٹری فارم واقع ہیں جو کہ سب کے سب سیلابی پانی میں بہہ گئے ہیں علاو ازیں ہیچری کی صنعت میں میں بھی ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا زندہ چوزہ 30 روپے میں دستیاب ہے جس سے ہیچری والوں کو زبردست منافع حاصل ہو رہا ہے-

کوٹ ادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں